کراچی:تیزرفتارمسافرکوچ نے2 خواتین کوکچل دیا

شائع 03 فروری 2016 10:10am

karachi-bus-accident

کراچی :کراچی کے علاقے اورنگی میں تیزرفتارمسافر کوچ نے دوخواتین کوکچل دیا۔مشتعل افراد نے کوچ نذرآتش کردی ۔

اورنگی پانچ نمبرمیں تیزرفتارمسافرکوچ نے سڑک کنارے کھڑی دوخواتین کو کچل دیا ،جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،واقعے کے بعدڈرائیوراورکنڈیکٹرموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے بس کوآگ لگادی۔

پولیس کے مطابق دونوں خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں،خواتین کی شناخت ریحانہ اورعریشہ کے نام سے ہوئی۔