لاہور:حساس ادارےکی کارروائی ،8 مبینہ دہشتگردگرفتار

شائع 03 فروری 2016 10:36am

polie-rias-laho

لاہور:لاہور میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر نقشے اور اہم دستاویزا ت برآمد کرلیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران آٹھ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ گرفتار کیے گئے افراد سے نقشے،غیرممنوعہ لٹریچر اور اہم دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام افراد صوبے میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔جن کو خفیہ اداروں کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے۔تاہم ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔