ناریل کا خالص تیل، آپ کی نظروں کے سامنے

شائع 03 اپريل 2018 10:17am

Untitled-1

اب تک کی ہوئی پندرہ سو سے زائد تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ناریل کا تیل دنیا کی صحت مندغذا میں سے ایک ہے۔ ناریل کے تیل بہت سے فوائد ایسے ہیں جو شائد آپ نہ جانتے ہوں ۔

یہ اپنے اندر لارک ایسڈ رکھتا ہے جو بیکٹیریا کے خلاف لڑتا ہے اور وائرس کے خلاف مدافعانہ ماحول بناتا ہے۔

آج بہت سی بیماریاں خراب بیکٹیریا کی زیادہ نمو ہونے کے سبب ہوتی ہیں۔ اگر آپ کوخشکی یا خشک بالوں کی شکایت ہے تو  ناریل کا تیل اس کا بہترین حل ہے۔

لیکن یہ سب اسی وقت ممکن ہے جب آپ کو یہ تیل خالص اور کیمیکل سے پاک دستیاب ہو۔

ناریل کا خالص تیل حاصل کرنے کیلئے آپ کو کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کا رخ کرنا ہوگا، جہاں آپ کو نظروں کے سامنے ناریل سے خالص تیل نکال کردیئے جانے کا انتظام ہے۔

ایمپریس مارکیٹ میں موجود یہ شخص آپ کے سامنے مشین کے ذریعے تازہ تیل نکال کر دیتا ہے، ایک لیٹر تیل کی قیمت تقریباً 400 روپے بنتی ہے۔ جبکہ اسے حاصل کرنے کیلئے 45 منٹ تک مشین چلائی جاتی ہے۔ یہ تیل کس طرح بنتا ہے؟

ویڈیو دیکھیں:

بشکریہ