ناریل کا خالص تیل، آپ کی نظروں کے سامنے
اب تک کی ہوئی پندرہ سو سے زائد تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ناریل کا تیل دنیا کی صحت مندغذا میں سے ایک ہے۔ ناریل کے تیل بہت سے فوائد ایسے ہیں جو شائد آپ نہ جانتے ہوں ۔
یہ اپنے اندر لارک ایسڈ رکھتا ہے جو بیکٹیریا کے خلاف لڑتا ہے اور وائرس کے خلاف مدافعانہ ماحول بناتا ہے۔
آج بہت سی بیماریاں خراب بیکٹیریا کی زیادہ نمو ہونے کے سبب ہوتی ہیں۔ اگر آپ کوخشکی یا خشک بالوں کی شکایت ہے تو ناریل کا تیل اس کا بہترین حل ہے۔
لیکن یہ سب اسی وقت ممکن ہے جب آپ کو یہ تیل خالص اور کیمیکل سے پاک دستیاب ہو۔
ناریل کا خالص تیل حاصل کرنے کیلئے آپ کو کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کا رخ کرنا ہوگا، جہاں آپ کو نظروں کے سامنے ناریل سے خالص تیل نکال کردیئے جانے کا انتظام ہے۔
ایمپریس مارکیٹ میں موجود یہ شخص آپ کے سامنے مشین کے ذریعے تازہ تیل نکال کر دیتا ہے، ایک لیٹر تیل کی قیمت تقریباً 400 روپے بنتی ہے۔ جبکہ اسے حاصل کرنے کیلئے 45 منٹ تک مشین چلائی جاتی ہے۔ یہ تیل کس طرح بنتا ہے؟
ویڈیو دیکھیں:
Fresh coconut oil made in Karachi's famed Empress Market (named after Queen Victoria) -- the man charged Rs 400 ($3.5) for around 45 mins of this grinding work - to make around a litre of oil - total cost to me was Rs 1300 or around $11.5 pic.twitter.com/UpRttbxWnG
— omar r quraishi (@omar_quraishi) April 2, 2018
بشکریہ omar r quraishi


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔