آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5 اپریل 2018

شائع 05 اپريل 2018 05:37am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اپنے بارے میں کسی کی کہی ہوئی بات کو اپنے بارے میں حرف آخر نہ سمجھیں ورنہ مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔ اپنے حالات کی خرابی کے لئے سرعام ارباب اختیار کے بارے میں اپنے منفی خیالات کا اظہار نہ کریں ورنہ کسی بھی قسم کی کوئی بھی پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

ثور (April20-May20)

آج اگر آپ کوئی بھی کام بغیر کسی منصوبے کے کریں گے تو سوائے ذہنی دباؤ کے اور کچھ حاصل نہ ہو پائے گا۔ اسکے علاوہ اگر آپ نے اپنے معاملات کو تحمل اور بردباری کے ساتھ ساتھ اطمینان قلب سے انجام دینے کی کوشش نہ کی تو آپ کے لئے مشکل پیدا ہوجائے گی۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنے اندر پیدا ہونے والی ہچکچاہٹ اور تذبذب کو ختم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ دوسروں کی طرف سے جن عملی کوششوں کا آغاز ہوا ہے یا تو آپ کے سنجیدہ یا پھر پرجوش رویے کی وجہ سے ممکن ہے یا پھر آپ کے باحوصلہ اور پر اعتماد رویے اور پر امید رہنے کی صورت میں ہی ممکن ہوسکے گی۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کے اختلافات انتہائی اہم فرد سے اس وقت ہوسکتے ہیں جب مالی لین دین یا پیسوں کی بات ہوگی۔ اس کے علاوہ بھی جن افراد کے ساتھ لین دین ہے ان سے بھی اختلافات اسی وقت ہوں گے جب آپ حساب کتاب شروع کرنا چاہیں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج دوسروں کے متضاد رویوں سے واسطہ رہے گا جبکہ آپ کسی بھی حالت یا موقع کی وجہ سے کسی قسم کے اختلاف رائے یا بحث و مباحثہ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے آپ کو ہر طرح کے منفی جذبات سے دور رکھیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج دوسروں سے وابستہ توقعات پوری کرنے کی آپ کی کوششیں سراسر ناکام رہیں گی۔ محبتوں کے سفر کا آغاز بھی آپ کے مثبت رویے کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکے گا۔ آ پ کو چاہیئے کہ اپنی گفتگو میں محتاط رہیں اور کسی طرح کی غلط فہمی پیدا کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ کا مستقبل مایوس کن ہوسکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی کوشش کریں گے تو خود پر دباؤ بھی بڑھانا پڑے گا جس کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوکر آپ کے لئے توجہ بٹانے کا سبب بن جائے گی اور بہت سے معاملات ایک دوسرے سے گڈ مڈ ہونے سے آپ کو الجھن ہوسکتی ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپے پارٹنر یا شریک حیات کے ساتھ کسی غلط فہمی یا رنجش سے بچیں اور اپنی بات کو فوری طور پر واضح کرلیں۔ آج کسی فرد کے ساتھ محبت کا آغاز ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے کیریئر کے معاملات میں خود کو کسی دباؤ کا شکار مت کریں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ ایسا محسوس کررہے ہیں کہ آپ مشکل میں ہیں جبکہ یہ سب آپ کا اندرونی خوف ہے اور اگر آپ کی یہی سوچ کار فرما رہی تو آپ کو اپنے کسی بھی قریبی فرد کی ناراضگی مول لینا پڑے گی۔ ایسے میں رنجشیں پیدا ہوکر آپ کو مشتعل بھی کرسکتی ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج کسی بھی قسم کی غلط فہمی کو پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم کردیں ورنہ آپ کی بیگانگی اور تنہائی کے علاوہ اپنے موجودہ معاملات سے لاتعلقی کے جذبات پیدا ہوکر موجودہ حالات سے فرار کے منصوبوں پر سوچ بچار کرواسکتے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں آپ مختلف ذمہ داریوں اور فرائض کی بجاآوری سے گھبرا رہے ہیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج جونہی جذبات آپ کے قابو سے باہر ہوں گے سارے کے سارے معاملات ایک دم سے بگڑ جائیں گے اور پھر دل کا کیا؟ دل تو ہے ہی پاگل اس لئے اس پر بھی اثر زیادہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج دوسرون کے ساتھ پیار بھرے تعلقات کو خراب ہونے سے بچانے کی بھی بھرپور کوشش کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو بہت زیادہ پیچیدہ صورتحال سے واسطہ پڑے گا جس سے بچاؤ کے لئے آپ کو بہت زیادہ مصلحانہ حکمت عملی سے کام لے سکیں گے۔ طویل عرصے سے شروع کردہ امور کو عملی شکل دے سکیں گے اور اپنے مالی معاملات کو بھی کسی بہتر شکل یا انداز میں دوسروں کے سامنے لاسکیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔