پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہوں،برطانوی ہائی کمشنر

شائع 03 فروری 2016 05:38pm

phiip

اسلام آباد:برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کہتے ہیں پاکستان اب جمہوریت، سیکورٹی، معیشت اور خطے کے ساتھ تعلقات میں آگے بڑھ رہا ہے۔ میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہوں۔

پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اپنی الوداعی تقریر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اگلے ہفتے بحیثیت ہائی کمشنر پاکستان اپنی دو سالہ مدت مکمل کر کے واپس جا رہا ہوں۔ میں نے اس ملک کا دورہ سب سے پہلے کوئی بیس سال سے بھی قبل کیا تھا۔ لیکن میں اس ملک کے مستقبل کے بارے میں پہلے سے بھی زیادہ پرامید ہوں۔

میں سمجھتا ہوں کہ ملک چار اہم سمتوں، جمہوریت، امن و امان، معیشت اور علاقائی تعلقات کو بہتر بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی فوج اور ان کے سویلین ساتھیوں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ سب ملک بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انتہائی دشوار ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہوں۔