جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج گیارہویں روزبھی جاری
کراچی:دس روز سے جاری رہنے والا پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج گیارہویں روز بھی جاری رہے گا، نہ ہی دفاتر کھولے جائیں گے اور نہ ہی فلائٹ آپریشن بحال ہوگا، مسافروں کو آج بھی اپنی منزل تک پہنچنا ناممکن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کل کے ہنگاموں کے بعد دس روز سے جاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں آج پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا بھی شریک ہوگئی ، ہیڈآفس، ٹریننگ سینٹر ،کارگوکمپلیکس سمیت دیگرتمام دفاتر پہلے سے ہی بند ہیں، ملازمین دفاتر کے باہر حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے نظر آئے۔
فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے دو روز میں دو سو پروازیں منسوخ ہوگئیں،جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر شدید متاثر ہوئے جس کے نقصان کا تخمینہ تقریباً ایک ارب روپے لگایا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے تمام نجی ایئرلائنز کوخصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت کی، مسافروں کی آسانی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے کرایوں میں کمی کی بھی درخواست کی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔