پی آئی اےملازمین کی ہڑتال غیرقانونی تھی،پرویزرشید

شائع 04 فروری 2016 08:14am

pervez-rashed

لاہور:پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی تھی جو ناکام ہوئی،ملازمین کے قاتل پکڑے جائیں گے۔ عمران خان بتائیں ان کے دھرنے سے قوم کو کیا ملے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لازمی سروسز ایکٹ کے تحت ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی تھی جو ناکام ہوئی، شہادتوں سے حالات میں تبدیلی آئی، پی آئی اے ملازمین کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو حساب دیں ان کے پہلے دھرنے نے قوم کو کیا دیا اور دوسرا کیا دے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ کئی لوگوں کے مفادات وابستہ ہیں،سیاسی جماعتیں خود کہتی ہیں وہ ہڑتال کی حامی ہیں،پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں،ملک میں کام کرنا آسان ہوتا تو مشرف اور زرداری کرجاتے،مشکل کام کرنا صرف نواز شریف کا کام ہے۔