پی آئی اےکی ملک بھرسےآج بھی87 پروازیں منسوخ
اسلام آباد:پی آئی اے کی ملک بھر سے آج بھی ستاسی پروازیں منسوخ کردی گئیں، تین روز میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد تین سو گیارہ ہوگئی ہے۔
پی آئی اے ملازمین کے احتجاج نے فضائی آپریشن کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے۔ کراچی میں ہڑتال کے تیسرے روز رات بارہ بجے سے اب تک چوالیس پروازیں منسوخ کی گئی، تین روز میں منسوخ کی جانے والی پروازوں کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے۔
بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آج تیرہ ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں، کل منسوخ پروازوں کی تعداد سڑسٹھ ہوگئی ،لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل پر اندرون اور بیرون ملک 20 پروازیں منسوخ ہوئیں، تین روز کے دوران پچاس پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ملتان،فیصیل آباد اور سیالکوٹ میں بھی فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔
پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر آج 8 پروازیں اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں ہوسکیں،تین روز کے دوران منسوخ پروازوں کی تعداد 15 ہوگئی ،کوئٹہ ایئرپورٹ پر آج دو پروازیں منسوخ ہوئیں، تین روز میں منسوخ پروازوں کی تعداد دس ہوگئی۔اس طرح آج ملک بھر میں پی آئی اے کی ستاسی پروازیں منسوخ ہوگئی، تین روز میں منسوخ پروازوں کی تعداد تین سو گیارہ ہوگئی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔