لاہور:آتشزدگی سے ایک بچی اور دم توڑ گئی،تعداد پانچ ہو گئی
لاہور:لاہور کے علاقے حسن ٹاون میں گھر میں لگنے والی آگ سے جھلسنے والی بچی بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
لاہور کے علاقے حسن ٹاون میں گذشتہ رات گھر میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کی زد میں آکر چار بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک ڈیڑھ سالہ سفینہ کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق آج سفینہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس کے بعد آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چار بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔