میں تو بچپن سے ہی بزدل ہوں ،مولا بخش چانڈیو

شائع 04 فروری 2016 02:07pm

maula

حیدرآباد:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے پی آئی اے کی موجودہ صورتحال وفاق کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،اگر حکومت نہیں چلے گی تو کیا اس کی بھی نجکاری کردیں گے؟ انہوں نے کہ میں تو بزدل ہوں، عزیر بلوچ جیسے لوگوں سے دور رہتا ہوں۔

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے ساتھ مولانا طارق جمیل صاحب اور شاہد آفریدی کی بھی تصاویر ہیں، میں تو بچپن سے ہی بزدل ہوں ، عزیر بلوچ جیسے لوگوں سے دور رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے پتے بکھر گئے ہیں، وزرا وزیراعظم کے کنٹرول میں نہیں۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ اگر حکومت نہیں چلے گی تو کیا آپ اس کی بھی نجکاری کردیں گے؟ پی آئی اے کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار وفاق ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی صورتحال سے اس ایئرلائن کو فائدہ ہوا جس نے پی آئی اے کی کوکھ سے جنم لیا اور یہ ایئرلائن ایک وفاقی وزیر کی ہے۔