آج کا دن کیسا رہے گا؟ 27 اپریل 2018
حمل (Mar21-April19)
آج آپ کے ستاروں کی معاونت اور حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے عملی کاموں میں فائدہ ہونے کے علاوہ اپنے پرانے آئیڈیاز کو بروئے کار لانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ کئی ایک نئے اقدامات کو عملی شکل دینے میں ہونے والی کامیابی آپ کو دوسروں سے ممتاز حیثیت عطا کرسکے گی۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کی ہر کامیابی کی بنیاد آپ کا اعتماد ہی ہوگی اس کے علاوہ اپنی کاروباری کامیابیوں کے لئے آپ کو دوسروں کے متحرک ہونے سے قبل اپنے آئیڈیاز کو عملی شکل دینے کی کوشش کرنی ہوگی تاکہ اس مثبت وقت کا مالی فائدہ اٹھایا جاسکے۔ شریک حیات کے ساتھ کچھ ذاتی مسائل اور مشکلات کا سدباب کرنا ہوگا۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ کو کسی بھی مدد کے لئے دوسروں کی جانب دیکھنے کی ضرورت نہ ہوگی بلکہ آپ کے لئے اپنے رشتہ داروں میں سے کوئی تجربہ کار اور سینیئر فرد آپ کی مالی معاونت کرنے اور آپ کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آج آپ کا ذاتی اعتماد بحال ہوسکے گا۔
(June22-July22) سرطان
آج ستاروں کے اثرات کے تحت آپ کے رشتوں کی مضبوطی آپ کے مسائل کے حل میں بہت مددگار ثابت ہوسکے گی۔ آپ کو اپنے دوستوں سے مل کر ان کے اصل خیالات اور نظریات سے آگاہی حاصل کرنے کی کوشش بھی ضرور کرنی چاہیئے۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کو دوسروں کی شخصیت دوسروں کی شخصیت اور کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا برملا اظہار نہیں کرنا چاہیئے بلکہ ان کی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ سچ جھوٹ پہچان سکیں۔ اسی دوران کسی کاروباری دورے کا منصوبہ بھی تیار ہوسکتا ہے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اگر آپ اپنے درپیش مسائل و معاملات کی جزئیات میں الجھ گئے تو اپنی توانائی اور اور وقت برباد کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ شام میں کسی تقریب میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے یا پھر کسی رشتہ دار کو ملنے جاسکتے ہیں جہاں آپ کا وقت بہت پرسکون گزر سکے گا۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج اگر آپ نے اپنی تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے تو یقین رکھیں کہ کامیابی آپ کے قدموں تلے ہوگی۔ آپ کی فنکارانہ صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے دوسروں کی طنزیہ باتوں کو نظر انداز کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔
(Oct23-Nov21) عقرب
اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور اپنے حالات سے فائدہ اٹھانے کے لئے آج بہتر دن ثابت ہوگا۔ آپ کے لئے بہتر ہے کہ کچھ نئے منصوبوں کا آغاز کرنے اپنے جاری معاملات اور تخلیقی صلاحیتوں سے ایک ساتھ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں تاکہ آپ کو کامیابی مل سکے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج اپنے گھریلو معاملات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے آپ کی تلخی یا ناراضگی اپنی شریک حیات کے ساتھ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے باہمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں لہٰذا مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے کوششیں کریں۔ آج اچھا موقع ہے کہ اپنے منصوبوں کو مکمل کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج صبح سے ہی آپ کے ملے جلے خیالات اور ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے آپ کے قریبی یا پیار بھرے رشتے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی مالی حالت بہتر بنانے کے لئے کسی نئے کاروبار میں شراکت داری کے مواقع میسر آئیں تو جلد بازی کی بجائے فیصلوں کو کل تک مؤخر کردیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے خدشات اور توہمات پر قابو پائیں اور اپنا لائحہ عمل ٹھیک کریں کیونکہ آپ کا آسانی سے پیسہ کمانے والا منصوبہ فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔ اپنے گھر والوں کے ساتھ بلاوجہ ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے غلط فہمیاں پھیلیں گی اور رنج و الم کی کیفیات پیدسا ہوسکتی ہیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کو کاروباری نقطہ نظر سے اپنے مالی حالات میں استحکام لانے کی سخت ضرورت ہوگی اور رقم کی کمی کی وجہ سے پریشانی بھی ہوسکتی ہے جبکہ بغور جائزہ لینے سے آپ کو ایسی کوئی پریشانی نظر نہ آسکے گی۔ آج کسی رشتہ دار کی جانب سے آپ کو خاصی بڑی رقم ادھار دی جاسکتی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔