بدصورت کہنے پر بولی وڈ اداکارہ کا خوبصورت جواب
سوشل میڈیا نے سیلبریٹیز اور مداحوں کے درمیان حائل خلیج کو حد درجہ کم کردیا ہے۔ اس ذریعے سے جہاں مداح اپنی نیک خواہشات اپنے پسندیدہ فنکاروں تک پہنچا سکتے ہیں وہیں ان فنکاروں کچھ لوگوں کی تلخ کلامی کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔
حال ہی میں ایسا بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں کے ساتھ ہوا جس کا جواب انہوں نے انتہائی خوشگوار انداز میں دیا۔
صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بولی وڈ کی سب سے بدصورت اداکارہ ۔ امید کرتا ہوں آئندہ ان کو نہیں دیکھنا پڑے گا۔ دو یا تین فلمیں اور پھر یہ انڈسٹری سے غائب ہوجائیں گی۔
تاپسی نے جواب میں لکھا کہ تین فلمیں تو ہو ہی گئی ہیں۔ ملک من مرضیاں اور بدلہ۔ اور آپ کو مایوس کرنے کیلئے معذرت میں دو فلمیں اور سائن کرچکی ہوں، تھوڑا اور جھیلنا پڑےگا۔
But 3 toh already ho gayi.... #Mulk #Manmarziyaan and then #Badla and sorry to disappoint u but main already do aur sign kar chuki hu..... thoda toh aur jhelna padega ♀️ https://t.co/4KDAkqMHyb
— taapsee pannu (@taapsee) July 27, 2018
ایک ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ارے کیا بات کر رہی ہیں آپ !! اس میں جھیلنا کیسا؟؟ میں تو آپ کی مووی ہی نہیں دیکھتا تو پتا ہی نہیں چلتا کہ کب آئی اور کب گئی۔ تو فالو کیوں کر رہا ہوں؟ ملک کے پروموشن کیلئے آگے اور کیا نوٹنکی ہوگی وہ دیکھنے کی اِچھا(خواہش) رکھتا ہوں۔
تاپسی نے جواب دیا کہ مطلب انٹرٹینمنٹ تو فراہم کر رہی ہوں میں آپ کو۔ مطلب ایکٹریس کا کام تو ہوگیا۔ پلیز اپنا ٹیسٹ بہتر کیجئے تو پکچریں بھی دیکھ پائیں گے۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔