پاکستان کے نام سے قائم اسٹیل مل بند ہے ،نثار کھوڑو

شائع 11 فروری 2016 12:43pm

nisar-khoro

حیدر آباد:سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اندازہ ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری آسان نہیں مگر وہ اداروں کی نجکاری کسی کے حسب منشا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد میں سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی آئی اے نجکاری کے معاملے پر نواز شریف، مشرف کی زبان بول رہے ہیں،وہ جانتے ہیں نجکاری اتنی آسان نہیں مگر وہ کسی کے حسب منشا اداروں کی نجکاری چاہتے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ماضی میں بھی حسب منشا بینکوں کو کوڑیوں کے بھاوٴ بیچا گیا۔ پاکستان کے نام سے قائم اسٹیل مل بند ہے اور نواز شریف کی خوب چل رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو سرکلر ڈیٹ سے نکالنے کے لیے پانچ سو ارب جاری کیے گئے۔ پی آئی اے اور اسٹیل مل کو چلانے کے لیے پانچ ارب روپے بھی نہیں نکل رہے۔