پی ایس ایل: کوئٹہ نے اسلام آباد کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دے دی

شائع 11 فروری 2016 03:47pm

toss

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

شارجہ کے تاریخی میدان پر کھیلے جارہے اس میچ میں ایک کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے کیونکہ کوئٹہ کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے پہلے تین میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم بھی اپنے پہلے دونوں میچز ہارنے کے بعد اب فارم میں واپس آگئی ہے اور اپنے پچھلے دونوں میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔