کراچی: اسکولوں کے تحفظ کیلئے پولیس کا مربوط نظام مرتب
کراچی:کراچی میں اسکولوں کے تحفظ کے لیے پولیس نے مربوط نظام مرتب کرلیا۔تمام تعلیمی ادارے اپنے مرکزی گیٹ پرتین محافظ تعینات کرنے کے پابندہوں گے۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹرجمیل احمد کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی سیکورٹی کے لیے اسپیشل برانچ کے اشتراک سے ایس اوپی مرتب کیا گیاہے جس کے تحت تعلیمی اداروں سے منسلک ٹرانسپورٹرزاورگارڈزکے کوائف کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا تھا کہ ہرتعلیمی ادارہ کنکریٹ کی چاردیواری بنانے اورمرکزی گیٹ پرتین محافظوں کی تعیناتی کا پابند ہوگا۔ڈاکٹرجمیل احمد نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے اپنے ٹیلی فون نمبرزقریبی تھانوں کوفراہم کریں گے جبکہ تھانوں کی جانب سے بھی مستقل نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔