ابھیشیک بچن کو وڑاپاؤ کا ٹھیلا لگانے کا مشورہ

شائع 26 ستمبر 2018 08:36am

abhi

ایک ٹوئٹر صارف نے فلم من مرضیاں میں خراب کارکردگی پر بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کو وڑا پاؤ لگانے کا مشورہ دے دیا۔

ابھیشیک کی دو برس کے لمبے عرصے بعدآنے والی یہ پہلی فلم باکس آفس پر صرف 24کروڑ سے کچھ زیادہ ہی بٹور سکی۔

فلم کی باکس آفس پر اس پرفارمنس پر ایک ٹوئٹر صارف ڈاکٹر ہرش نے لکھا کہ جونیئر بچن نے ایک بار پھر اپنے آپ کو لیجنڈ ثابت کرتے ہوئے اس بات کو منوایا ہے کہ وہ کسی بھی اچھی فلم کو فلاپ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ صلاحیتیں بہت سوں میں نہیں ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ اقرباپروری کو ختم کیا جائے۔ سٹار کے بچوں کو وڈاپاؤ سٹال شروع کرنا چاہیئے۔ فلم استری نے ثابت کیا کہ ٹیلنٹ معنی رکھتا ہے۔

اس کے جواب میں ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ تمام تر احترام کے ساتھ وہ کہنے سے پہلے تمام حقائق کو ایک بار جان لیں۔ انہیں  امید ہے وہ اپنے مریضوں کے ساتھ ایسا کرتے ہوں گے۔ کچھ ایسا ٹوئٹ کرنے سے قبل جو آپ کو شرمندہ کرے، فلم کی اکنامکس کے متعلق جان لیں۔

ابھیشیک کے اس ٹوئٹ کے جواب میں صارف نے لکھا کہ اُسے شرمندگی کوئی وجہ نہیں مل رہی لیکن ہاں ایسے اداکار کو ضرور شرمندگی ہونی چاہیئے جو لگاتار 16 اور اب ایک اور فلاپ فلمیں دےچکا ہے۔

صرف نے لکھا کہ ان کا زبردست مشاہدہ ہے کہ انڈسٹری میں اقرباپروری عروج پر ہے۔ ابھیشیک  اچھے انسان ہوسکتے ہیں لیکن ایک فضول اداکار ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تیس سالوں سے کوئی فلم نہیں کی تو چُھٹیاں گزرنے کیلئے پیسے کہاں سے آتے ہیں؟

جس کے جواب میں ابھیشیک کا کہنا تھا کہ اداکاری اور فلمیں بنانے کےعلاوہ بھی ان کے کاروبار ہیں۔ وہ کبڈی لیگ میں ایک ٹیم کے مالک اور انڈین سپر لیگ میں ایک ٹیم کے شریک مالک ہیں۔

Hindustan Times بشکریہ