کرک :ٹریفک حادثے میں 2 افرادجاں بحق
کرک : کرک کے علاقے زرخان کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوہستان میں گاڑی کھائی میں گر نے سے تین بچے جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کرک کے علاقے زرخان قلعہ کے قریب تیز رفتار پک اپ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے جو اسپتال میں دم توڑ گئے۔
کوہستان کے علاقے سوگاوٴں کے قریب گاڑی گہری کھائی میں گرگئی، حادثے کے نتیجے میں تین بچے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔