پنجاب کے شوہروں کی مظلومیت پر رونا آتا ہے،فضل الرحمن

شائع 27 فروری 2016 05:18pm

molana

حیدرآباد:امیر جمعیت علما اسلام ف مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں پنجاب کے شوہروں کی مظلومیت پر رونا آتا ہے۔ شہباز شریف گھر میں خادم اعلیٰ ہیں شائد اسی لیے وہ پنجاب کے خادم اعلیٰ کہلوانا پسند کرتے ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ یورپ میں بھی آزادی کے باوجود اتنا بدبو دار قانون نہیں جو پنجاب میں لایا گیا۔آج پنجاب کے شوہروں پر رونا آرہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ شہباز شریف تو شاید گھر میں خادم اعلیٰ ہیں اس لیے وہ اپنے آپ کو پنجاب کا خادم اعلیٰ کہلوانا پسند کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے کو بڑا مسئلہ بنادیا گیا، توسیع کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔

خیبر پختونخوا میں بجلی کی رائلٹی کے معاملے پر صوبائی حکومت نے وفاق سے کمزور پوزیشن پر معاہدہ کیا۔