حکومت نیااحتساب کمیشن بناناچاہتی ہے،مولابخش چانڈیو

اپ ڈیٹ 29 فروری 2016 06:34am

mola-bakhsh-chandio000000

کراچی :مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں حکومت نیب کو متنازع بنا کر نیا احتساب کمیشن بنانا چاہتی ہے جو کہ سیف الرحمٰن کے جیسا ہی احتساب کر ے گا، جنرل راحیل شریف کے حوالے سے آصف زرداری کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری نے جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا تھا میڈیا نے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کو متنازع بنا کر نیا احتساب کیشن بنانا چاہتی ہے جو کہ سیف الرحمٰن کے جیسا ہی احتساب کر ے گا مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن نہیں ہیں اس کا التوا کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Tando Mohammad Khan : Hukumat NAB Ka Mutnaza Bana Kar Naya Ehtisab Commission Banana Chahti Hai (Reported by Mohammad Ansar )

Posted by AAJ EPES on Sunday, February 28, 2016