کراچی:ٹرالرمیں آتشزدگی، 50 موٹرسائیکلیں خاکستر
کراچی میں یوپی موڑ کے قریب ٹرالرمیں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ ٹرالرمیں موجود پچاس موٹرسائیکلیں اورتین گاڑیاں جل کرخاکسترہوگئیں۔
نارتھ کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب موٹرسائیکلیں لے جانے والے ٹرالرمیں آتشزدگی کے نتیجے میں پچاس موٹرسا ئیکلیں جل کرخاکسترہوگئیں۔ ٹرالر میں لگی آگ نے سڑک کنارے کھڑی تین گاڑیوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ پولیس کے مطابق ٹرالرموٹر سائیکلیں بنانے والی نجی کمپنی کے ڈسٹری بیوٹرکی ملکیت ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔