ممنون حسین کی شرمین عبیدکوایوارڈجیتنےپرمبارکباد
اسلام آباد:صدرمملکت ممنون حسین نے شرمین عبید چنائے کو دوسری مرتبہ آسکرایوارڈ جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوارڈ جیت کرپاکستان کا نام روشن کیا۔
صدرمملکت ممنون حسین نے شرمین عبید چنائے کو آسکرایوارڈ جیتنے پرمبارکباد دی،صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ شیرمین عبید نے ایک انسانی مسئلے کواجاگرکرکے پاکستان کا نام روشن کیا اورپاکستانی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستانی فلم سازشرمین عبید چنائے کو ان کی دستاویزی فلم "ای گرل ان دا ریور" کے لئے آسکرایوارڈ دیا گیا جو کہ ان کا مسلسل دوسرا اعزاز ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔