گورنرپنجاب کےخواتین پرتشدد کےبل پردستخط

لاہور:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ بل پر دستخط کر دیئے ،قانو ن پر عملدآمد کے لئے پنجاب حکومت باقاعدہ طور پر قوائد و ضوابط مرتب کرے گی۔
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی طرف سے منظوری کے بعد خواتین پر تشدد کے حوالے سے قانون فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔ کسی بھی قسم کے جسمانی، نفسیاتی تشدد کی رپورٹ درج کرنے، خواتین کو شکایت کے لئے ٹال فری نمبر کی فراہمی، شیلٹرز ہومز کے قیام اور دیگر امور کے حوالے سے وزارت قانون پنجاب قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی پابند ہو گی۔
چوبیس فروری کو پنجاب اسمبلی کی طرف سے خواتین پر تشدد کے حوالے سے منظور شدہ بل کے مطابق عورت پر سنگین تشدد کے جرم میں ملوث شخص کے ٹخنہ یا کلائی پر بریسلٹ جی پی ایس ٹریکر باندھا جائے گا۔ گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر کوئی شخص خاتون کو گھر سے بیدخل نہیں کر سکے گا۔
البتہ عورت کی شکایت پر عدالت مرد کو گھر سے بیدخل کرسکتی ہے. سنگین تشدد، جس سے متاثرہ شخصیت کی زندگی، ناموس یا شہرت کو خطرہ لاحق ہونے کا احتمال ہو تو عدالت اسے گھر سے نکل جانے کا حکم بھی دے سکتی ہے۔
[video width="480" height="320" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/RB-LAHORE-1226_x264_001.mp4"][/video]














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔