سندھ اسمبلی نےملازمین سماجی تحفظ بل منظورکرلیا

شائع 29 فروری 2016 10:25am

assembly
کراچی:سندھ اسمبلی نے ملازمین سماجی تحفظ بل دوہزارسولہ متفقہ طور پر منظورکرلیا۔سینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو کہتے ہیں کہ چھ ہزارزمین دارزرعی ٹیکس ادانہیں کرتے۔اپوزیشن رکن نے پوری سندھ حکومت این جی اوز کو دینے کا مشورہ دے دیا ۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رکن امیر حیدرشاہ شیرازی نے ٹھٹھہ سول اسپتال میں محکمہ صحت کی ناقص کارگردگی پر حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا امیرحیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ صحت کا محکمہ یا تعلیم کا حکومت ہرادارہ این جی او کے حوالے کررہی ہے، اگر سر کا ری ادارے چلانا اس کے بس میں نہیں رہے تو پوری سندھ حکومت این جی اوز کو دے دی جائے ۔

صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے انکشاف کیا کیا کہ سات ہزار سے زائد رجسٹرڈ زمینداروں میں سے چھ ہزار تینتالیس زمیندار زرعی ٹیکس نہیں دیتے۔ تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے صدرکے علاقے میں قائم شراب خانوں سے کھلے عام شراب کی فروخت پر احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ایون نے سندھ ملازمین سماجی تحفظ بل دوہزارسولہ متفقہ طور پر منظورکرلیا۔