کراچی:احتجاج نے ائیر پورٹ سیکورٹی کا پول کھول دیا

شائع 29 فروری 2016 03:16pm

jinnah-terminal

کراچی:ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ہونے والے احتجاج نے کراچی ائیرپورٹ کی سیکورٹی کا پول کھول دیا ،ایک مذہبی جماعت کے ڈنڈا بردار کارکنان ائیرپورٹ کے ڈیپارچرلاؤنج تک جا پہنچے ، میڈیا پر ڈنڈے برسائے اور شدید نعرے بازی کی۔

کراچی ائیرپورٹ حملے کے بعد ہوائی اڈے پر ہائی الرٹ کے دعوے ہوا ہوگئے۔ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد مذہبی جماعت کے کارکنان بڑی تعداد میں ائیر پورٹ میں جا گھسے ، اور ڈیپارچر لاؤنج کے باہر شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی۔

کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے بھی اٹھا رکھے تھے ، میڈیا کو تشدد کو نشانہ بھی بنایا گیا۔ مشتعل کارکنان سے نمٹنے کے لیے اے ایس ایف کی بھاری نفری ایر پورٹ لاؤنج میں جمع ہو گئی جنہوں نے کارکنوں کو لاؤنج کے اندر جانے سے روکنے کی کوشش کی ، مگرداخلی راستوں پر سخت ترین چیکنگ کے باوجود سیکڑوں مشتعل کارکنان ایر پورٹ کے احاطے میں داخل کیسے ہوئے ؟ اسکا جواب کسی کے پاس نہیں۔

مشتعل کارکنان نے اسٹارگیٹ پر بھی ہنگامہ آرائی کی ، بعد ازاں کارکنان منتشر ہوگئے۔