کراچی :رینجرز کی کارروائی ،محمد علی شیخ نامی ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی :رینجرز نے محمود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر محمد علی شیخ کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق عسکری ونگ سے ہے۔
ترجمان رینجرز نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ محمودآباد میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، گرفتار ملزم سابق یونٹ انچارج اور لیبر ڈویڑن ڈسٹرکٹ ساوتھ کا انچارج بھی رہ چکا ہے، ملزم بدنام دہشتگرد جاوید لنگڑا کے ساتھ بھارت بھی جاچکا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے ٹارگیٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔