لاہور:سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں لائسنسز کے اجراء اور ٹریفک نظام کو موثر بنانے کے لیے دائر درخواست پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبے بھر میں ٹریفک کے نظام اور لائسنسز کے اجراء کے حوالے سے کوئی خصوصی انتظامات نہیں کیے گئے،ہائیکورٹ نے دو ہزار تیرہ میں ٹریفک کے نظام اور لائسنسز کے اجراء کے طریقہ کار کو موثر بنانے کے لیے احکامات جاری کیے،مگر عدالتی حکم کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیاتھا۔
عدالت سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے احکامات جاری کردئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور آئی جی پنجاب سے چوبیس مارچ کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔