کراچی :سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،5 اغواکار ہلاک
کراچی:کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں پولیس مقابلے میں پانچ اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مغوی کو بازیاب کرالیاگیا، مچھرکالونی میں پولیس مقابلے میں تین مبینہ دہشتگرد مارے گئے،میرا ناکہ میں میڈیکل اسٹور پر دستی بم حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاو¿ن میں کارروائی کی، پولیس کو دیکھتے ہیں اغوا کاروں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں پانچ اغو کار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا گیاپولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
لیاری کے علاقے مچھرکالونی میں پولیس مقابلے میں تین مبینہ دہشتگرد مارے گئے، پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے،لیاری تھارو لین میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں عزیربلوچ جمیل چھانگا گروپ کے دو گینگسٹرز مارے گئے۔
رینجرزذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دہشتگرد پولیس اور رینجرز پر حملوں، بھتہ خوری ، اغوا برائے تاون اور قتل کی وارتوں میں ملوث تھے، رینجرز ترجمان کے مطابق مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا۔
ادھر فشریزمیں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کے قریبی ساتھی کو گرفتارکرلیا، ملزم وسیم احمد فشریز یونین کا سابق جوائنٹ سیکریٹری ہے۔ ملزم پرفشریزسے بھتہ وصول کرکے گینگ وار کارندوں تک پہنچانے کا الزام ہے۔
جبکہ میرا ناکہ میں نامعلوم افراد میڈیکل اسٹور پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔