کراچی:جھونپڑیوں میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

شائع 03 مارچ 2016 05:10am

karachi-fire0000000

کراچی :کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ مچھرکالونی میں گھر میں لگنے والی آگ سے خاتون اور بچہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوبر بلاک انیس کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ لگی گئی،آگ سے متعدد جھگیاں جل کر تباہ ہوگئیں اور سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں نے حصہ لیا۔فائربریگیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ ماچس جلانے کی وجہ سے لگی جبکہ مچھرکالونی کے ایک گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور بچہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔