کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت، مختلف واقعات میں 18 افراد جاں بحق
ایک دفعہ پھر کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کی سزا عوام نے بھگتی۔ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے اموات 18 ہوگئیں، مرنے والوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔
کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت 18جانیں نگل گئی۔
بجلی کے ننگےتاراوربنڈل کیبل بارش میں شہریوں کی موت کاسبب بن گئے۔
ناظم آبادپاپوشنگرمیں کرنٹ لگنے سے28سالہ نوجوان چل بسا۔
جاں بحق نوجان ارشادکےبھائی نے کےالیکٹرک کےخلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کردیا۔
علاقےمیں بنڈل کیبل ڈالتےوقت شہریوں نےخدشات بھی ظاہرکئے لیکن کے الیکٹرک عملے نے ایک نہ سنی۔
کراچی میں کالا پل کا رہائشی 35 سالہ باغ ضمیر کرنٹ لگنےسے جاں بحق ہوا۔نارتھ کراچی میں9سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جان سے گئی۔
کھارادر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
کے الیکٹرک اپنی روش کب بدلے گی؟ شہری سراپا سوال ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔