نام نہاد تحفظ حقوق نسواں بل کی پرزور مذمت کرتے ہیں،لیاقت بلوچ
ننکانہ صاحب:لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران امریکہ اور یورپ کے ایجنڈے کے لیے ہر وہ اقدام کر رہے ہیں جو ملک، آئین اور اسلام سے متصادم ہے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ننکانہ صاحب میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے نام نہاد تحفظ حقوق نسواں بل کی پرزور مذمت کرتے ہیں،یہ قانون اسلام کے منافی ہے،اس قانون سے خاندانی نظام کمزور ہو گا۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بیرونی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک کو لبرل پاکستان بنانا چاہتی ہے، پنجاب حکومت بل واپس لے اور اصل مسائل کی طرف توجہ دے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔