چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد362 ہوگئی

اپ ڈیٹ 03 فروری 2020 11:23am
فائل فوٹو

بیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 362ہوگئی، مزید 2ہزار 800افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد متاثرین کی تعداد 17ہزار سے زائد ہوچکی ہے، 186مریضوں کی حالت نازک ہے۔

کورونا وائرس کی مزید 2ہزار 800افراد میں تصدیق ہوگئی،وائرس سے چینی صوبے ہونان میں 56

اور چونگ قنگ میں ایک مریض ہلاک ہوگیا،جس سے مرنے والوں کی تعداد 362ہوگئی۔

وائرس سے اب تک متاثرہ 17ہزار 200افراد متاثر ہوچکے ہیں،5ہزار 200کے قریب مزید مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہانگ کانگ میں بھی 15افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،ادھر ووہان میں شاپنگ سینٹرمیں ماسک نہ پہننے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ووہان میں ہنگامی بنیاد پر ہفتے بھر میں تعمیر اسپتال میں مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔