افغان صدر اشرف غنی کا 5ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار
فائل فوٹوکابل :افغانستان کے صدر اشرف غنی نے 5ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار کردیا۔
کابل میں خطاب کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے معاہدے کی اہم شق تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی رہائی انٹرا افغان مذاکرات کا حصہ ہوسکتی ہے لیکن اسے طالبان کی شرط کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
اشرف غنی نے کہا کہ انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا تھا۔
افغان صدر کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام کو اس بات کی یقین دہائی کرائی جانی چاہیئے کہ رہا ہونے والے افراد دوبارہ کبھی افغان عوام کے سامنے آٹھ کھڑے نہیں ہوں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔