یومیہ اجرت  کمانے والے مستحقین کو زکوۃ کی مد میں 60کروڑ روپے جاری

شائع 26 مارچ 2020 04:01pm
فائل فوٹو

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے یومیہ اجرت  کمانے والے ایک لاکھ مستحقین کو زکوۃ کی مد میں 60کروڑ روپے جاری کردیے۔مستحقین زکوۃ کو فی کس چھ ہزار روپے ملیں گے۔

سینیٹرمرتضی وہاب کے مطابق وزیر اعلیٰ نے غریب عوام خصوصاً روزانہ کی بنیاد پر روزی روٹی کمانے والوں میں راشن کی تقسیم کےلئے ہر ضلع کو 20 ملین روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ کو تمام قیدیوں سے متعلق تفصیلات تیار کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے تاکہ انہیں ان کے جرائم کی نوعیت ، صحت اور مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف دیا جاسکے۔