یومیہ اجرت کمانے والے مستحقین کو زکوۃ کی مد میں 60کروڑ روپے جاری
فائل فوٹووزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے یومیہ اجرت کمانے والے ایک لاکھ مستحقین کو زکوۃ کی مد میں 60کروڑ روپے جاری کردیے۔مستحقین زکوۃ کو فی کس چھ ہزار روپے ملیں گے۔
سینیٹرمرتضی وہاب کے مطابق وزیر اعلیٰ نے غریب عوام خصوصاً روزانہ کی بنیاد پر روزی روٹی کمانے والوں میں راشن کی تقسیم کےلئے ہر ضلع کو 20 ملین روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ کو تمام قیدیوں سے متعلق تفصیلات تیار کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے تاکہ انہیں ان کے جرائم کی نوعیت ، صحت اور مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف دیا جاسکے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔