ڈالر 1روپے 87پیسے اضافے سے 168 روپے کا ہوگیا

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2020 10:55am
فائل فوٹو

کراچی :ڈالرتاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ،انٹربینک میں ڈالر 1روپے 87پیسے اضافے سے 168 روپے کا ہوگیا۔

کورونا وائرس اور شرح سود میں کمی کے اثرات ڈالر پر پڑنا شروع ہوگئے،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1روپے 87پیسے کا اضافہ ہوا  ، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالرکی 168 روپے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

چارروز کے دوران ڈالر8روپے20پیسےمہنگا ہوگیا،جس کے بعد ملک کےمجموعی قرضوں کا بوجھ 800ارب روپے بڑھ گیا۔