“بلاول کا بیان قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے”
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، بلاول بھٹو کا بیان قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا بیان کورو نا کیخلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے، سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا بیان کورو نا کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں۔2/1 pic.twitter.com/sOCXtVVkny
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 12, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس کمیٹی کے رکن ہیں، سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں،وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔
وزیر اعلی سندھ اس کمیٹی کے رکن ہیں۔سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں۔وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔2/2
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 12, 2020
معاون خصوصی نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! شعبہ صحت 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے،گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے سندھ میں آپ کی حکومت قائم ہے،یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔
بلاول صاحب! شعبہ صحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے سندھ میں آپ کی حکومت قائم ہے۔یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 12, 2020















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔