کورونا کے مریضوں کیلئے خوشخبری ، اب پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنیں گے
فائل فوٹواسلام آباد:کورونا کے مریضوں کیلئے خوشخبری آگئی، اب پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنیں گے، بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث قانونی پیچیدگیوں کو ختم کر دیا گیا، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی نے منظوری دے دی۔
عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامناہے،صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میدان میں آ گئی، پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دے دی گئی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے تیز ترین طریقہ کار کی ہدایت کی ہے ،مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی خصوصیات اور ٹیسٹنگ کا طریقہ کار تیار ہونے پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی نے منظوری بھی دے دی ہے۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل نے موصول ہونے والے وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن میں سے3ڈیزائن کو منظوری کیلئے ڈریپ کو بھیجا ،کلینیکل ٹیسٹ کے دوران وینٹی لیٹرز کی خصوصیات چیک کی گئیں۔
پہلے مرحلے میں پریشر اور والیوم کنٹرول میکینکل وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے،وینٹی لیٹر کو مسلسل 96 گھنٹے انسانی جسم پر چیک کیا جائے گا،ایکسپرٹ کمیٹی ہر 6ماہ بعد خصوصیات اور ٹیسٹنگ طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔