وزیراعلیٰ سندھ کا اگلے 14 روز میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2020 04:58am

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے 14 روز میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سخت ہونے سے وائرس کا پھیلاؤ کم ہوگا،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہے گی، شام 5بجےکےبعدلاک ڈاؤن میں سختی رہے گی۔

سندھ اسمبلی آڈیٹیویم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ کٹس آگئی ہیں تاہم سندھ میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھارہےہیں،سندھ میں اب روزانہ 1500 سے زائدٹیسٹ ہورہے ہیں،24گھنٹے میں سندھ میں 1523ٹیسٹ کئے گئے،سندھ میں 1668افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 24گھنٹےمیں133مریض صحت یاب ہوئے،سندھ میں کوروناسےاموات کی تعداد 41ہوگئی ،صوبے میں 16ہزار 26ٹیسٹ کئے گئے ہیں،سندھ میں اموات کی شرح2.4فیصد ہے جو تشویشناک ہے،کوئی سمجھ رہا ہے کہ پاکستان میں کیس کم ہیں تویہ غلط ہے،مریض کو2ٹیسٹ منفی آنےپر صحتیاب قراردیا جاتا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ میں 45مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،کورونامریضوں کے نام ظاہرکرنےکےحق میں نہیں،کوروناکےچندمریض24گھنٹےمیں ہی دم توڑ گئے،انتقال کےبعدکسی شخص کاٹیسٹ کرناممکن نہیں ،ملک میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے،بہت سےمشتبہ کیسزرپورٹ نہیں ہورہے،سندھ میں کوروناکےمشتبہ15مریض جاں بحق ہوئے،اگریہ15کیسزملائیں تواموات کی تعداد56ہوسکتی ہے،کہاگیاکہ ملک میں توقعات سے کم اموات ہوئیں،ماہرین نے کہا کہ اموات کی تعداد 200ہوسکتی تھی،ڈبلیوایچ او نے کہا کہ صرف سندھ میں معیاری ٹیسٹنگ ہوئی،ٹیسٹنگ میں مثبت کیسزکی تعداد 10فیصدہے ،کوروناکے500ٹیسٹ میں سے50مثبت آرہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سےلاک ڈاؤن بڑھانے کی درخواست کی ،تمام صوبوں نے لاک ڈاؤن بڑھانےکی تجویزدی،وزیراعظم نے لاک ڈاؤن بڑھانےکی درخواست منظورکی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آئندہ14روزلاک ڈاؤن کو مزیدسخت کرناہوگا،لاک ڈاؤن سخت ہونے سے وائرس کا پھیلاؤ کم ہوگا،سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری نہیں کھلے گی،موٹرسائیکل پربچوں کو بیٹھانے پر بھی پابندی ہوگی،سندھ میں شام5بجےکےبعدلاک ڈاؤن میں سختی رہے گی،لاک ڈاؤن میں نرمی ایس اوپیزسےمشروط ہوگی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وفاق نےلاک ڈاؤن سخت کرنے کا کہا مگر کچھ سیکٹرزکھول دیئے،ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی ہے،فیکڑیاں اپنےملازمین کو خودٹرانسپورٹ فراہم کریں گے،صنعتوں کوایس اوپیزپر سختی سے عمل کرناہوگا،صنعتوں میں ملازمین کی تعداد کم ہوگی،سب کا چیک اپ ہوگا،ایک شخص کی غلطی سے بہت سے لوگ متاثرہوں گے،کنسٹرکشن سائٹس ایس او پی کےبغیرنہیں کھل سکیں گی ،کنسٹرکشن میں صرف گرےانڈسٹری کھلنےکی اجازت ہوگی،ہوٹل کی ہوم ڈلیوری اور کھانالے جانےکی مشروط اجازت ہوگی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مساجدکھولنےسےمتعلق علماء کرام سے مشاورت ہوگی،لاک ڈاؤن سخت ہونے سےوائرس کاپھیلاؤ کم ہوگا،وائرس بزرگوں کوبہت جلدی متاثرکرتاہے،لازمی ملازمت والےگھرجا کرلازمی ہاتھ دھوئیں،لازمی سروس والےبزرگوں سےملاقات سےگریزکریں،ایک زندگی بچانا پوری انسانیت بچانےکےمترادف ہے۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اپنا مؤقف درست اندازمیں پیش نہ کرسکے ،چیف جسٹس کو تحریری جواب پیش کریں گے،غلطیاں ہوگی ،مگرہماری نیت غلط نہیں ہے،یونین کونسلز بندکرنےکافیصلہ جلدی میں آگےپیچھےہوگیا،یونین کونسل بندکرنے کا فیصلہ غلط نہیں تھا،محکمہ صحت پرانےٹاؤنزکےحساب سےکام کررہا ہے،کچھ یونین کونسلزمیں زیادہ کیسزرپورٹ ہورہےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئے،کہا کہ ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں عوام کی زندگیوں کا سوچیں،اللہ کے واسطےقومی مفاد کا سوچیں،میں اپنی غلطیوں کی معافی مانگ رہا ہوں۔