وزیراعظم کاظفر مرزا کیجانب سے سپریم کورٹ میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کے معاملےپر نوٹس

شائع 15 اپريل 2020 04:42pm
وزیر اعظم پاکستان عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ظفر مرزا کی جانب سےسپریم کورٹ میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مناسب طریقے سے پیش نہ کرنے پربرہمی کا  اظہار کیا اور ظفر مرزا کی سرزنش بھی کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی کا فرض تھا اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع اور مودبانہ انداز میں پیش کرتے  لیکن وہ سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے گزشتہ روزتمام کابینہ ممبران کی موجودگی میں معاون خصوصی کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔