دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1لاکھ 29ہزار سے تجاوز کرگئی

شائع 15 اپريل 2020 04:49pm
فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد20 لاکھ 26 ہزار ہوگئی۔ہلاک افرادکی تعدادایک لاکھ29 ہزار سے تجاوزکرگئی۔آج پچیس سوسے زائد افراد جان سے گئے۔

دنیا بھر میں آج ڈھائی ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 29ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔مجموعی طور پر 20 لاکھ چھبیس ہزار افراد مرض میں مبتلا ہیں ۔سب سے زیادہ چھ لاکھ نو ہزار سے زائدمتاثرین امریکا میں ہیں۔ جبکہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار سے زیادہ ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کےلئے امریکی فنڈنگ روکنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا ذمہ دار یہ ادارہ ہے۔

برطانیہ  میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  761 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسپین میں آج 394 افراد ہلاک ہوئے  جبکہ ایران میں 94 مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔

ایران میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ  1512 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد 76,389 ہوگئی ہے۔