وزیراعلیٰ پنجاب کالاہور،شیخوپورہ اور گردو نواح کے شہروں کا فضائی دورہ
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ،شیخوپورہ اور گردونواح کے شہروں کا فضائی دورہ کیا،لاہور کی بعض سڑکوں پر ٹریفک کا رش دیکھ کر تشویش کا اظہارکیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن، مارکیٹوں اورکمرشل سینٹرز کی بندش، ٹریفک کی صورتحال اور صنعتی علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ صرف کورونا سے عوام کو بچانے پر ہے، عوام حکومتی ہدایات پر جتنا عمل کریں گے اتنا محفوظ رہیں گے، عوام کی زندگیوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے ، پنجاب میں تمام مارکیٹیں ،شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتربند ہیں۔
عثمان بزدار کا مزیدکہنا تھا کہ سماجی و مذہبی اجتماعات پر پابندی جاری رہے گی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی برقرار رہے گی،پنجاب حکومت نے کم رسک والی انڈسٹریز کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔