احساس کفالت سینٹرز پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا
حکومت کے قائم کردہ احساس کفالت سینٹرز پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔شہری کہتے ہیں رقم کےحصول کےلئےانہیں بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں،جس سے انکی عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی مدد کےلئےحکومت کے احساس کفالت سینٹرز شہریوں کے لئے وبال جان بن کر رہ گئے ہیں۔12 ہزار کی وصولی کے لئے آئے سائلین کو کئی کئی بار چکر لگانا پڑ رہے ہیں۔
سائلین کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے میسج موصول ہونے کے بعد احساس سنٹر پہنچتے ہیں لیکن کوئی نہ کوئی اعتراض لگا کر انہیں دوبارہ آنے کا کہہ دیا جاتا ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ارباب اختیار مستحق افراد کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے رقوم سینٹرز کے بجائے گھروں پر پہنچانے کا بندوبست کریں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔