فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوسری باربھی مثبت آگیا
فائل فوٹواسلام آباد:ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوسری باربھی مثبت آگیا ، فیصل ایدھی اسلام آباد کے قرنطینہ سینٹرمیں زیرعلاج ہیں۔
گزشتہ ہفتے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا ، ٹیسٹ پازیٹوآنے پر فیصل ایدھی اسلام آباد کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا ،27 اپریل کوایک بارپھرفیصل ایدھی کا ٹیسٹ لیا گیا جو ایک بار پھر مثبت آگیا ہے ۔
فیصل ایدھی ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہیں ،ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
فیصل ایدھی کے بیٹھے اسعد ایدھی کا کہنا ہے کہ والد میں اب تک کوئی علامات ظاہرنہیں ہوئی ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔