یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں کمی کا امکان
فائل فوٹویکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے فی لیٹرتک کمی کا امکان،پٹرول کی 20 روپے 68 پیسے،ڈیزل 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کردی گئی۔اوگرا نے سمری منظوری کےلئےبھجوا دی ہے۔
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات 44 روپے فی لٹر تک سستی کرنے کی سفارش کردی گئی۔اوگرا نے وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کو سمری ارسال کر دی ۔
اوگرا نے سمری میں پٹرول 20 روپے 68 پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 33 روپے94 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں مٹی کا تیل 44 روپے 7پیسے اور لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستاس کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کل قیمتوں میں کمی کے حوالے اعلان کرے گی۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔