دنیا میں کورونا متاثرین 34 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز

شائع 02 مئ 2020 02:49pm

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 34لاکھ 24 ہزار ہوگئی۔

دنیا بھرمیں کورونا کے وار جاری ہیں۔ مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد ہوگئی۔ چونتیس لاکھ چوبیس ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

امریکا میں تیس اور اسپین میں آج  دوسو چھہتر افراد جان سے گئے۔ امریکا میں ہلاکتیں چھیاسٹھ ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔

اٹلی میں اٹھائیس ہزار، برطانیہ میں ستائیس، اسپین  میں پچیس اور فرانس میں چوبیس ہزار سے زائد افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔