وی لاگنگ چھوڑنے کے بعد نمرہ اور اسد کی پہلی جھلک
سوشل میڈیا کی معروف جوڑی نمرہ اور اسد ولاگنگ چھوڑنے کے طویل عرصے بعد دوبارہ منظرِ عام پر آئے ہیں۔
نمرہ اور اسد 2020 میں محض 18 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔
کلاس میٹ ہونے کی وجہ سے ان کی شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی اور مداحوں نے انہیں بے حد سراہا تھا۔
کچھ عرصہ قبل نمرہ اور اسد نے فیملی وی لاگنگ سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اپنی نجی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔۔
اس دوران اسد کبھی کبھار اپنے کاروبار اور بطور والد اپنے تجربات شیئر کرتے رہے، لیکن نمرہ پردے کے پیچھے ہی رہیں۔
اب کافی عرصے بعد یہ جوڑی پہلی بار ایک ساتھ سامنے آئی ہے، جہاں انہوں نے اپنے نئے اسکن کیئر برانڈ کی تشہیر کی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا، ’ہم نے فیملی ولاگنگ چھوڑ کر اسکن کیئر کا سفر ایک خاص مقصد کے تحت شروع کیا ہے۔ ہم پاکستان میں اعلیٰ معیار کی کوریائی مصنوعات کے سستے متبادل متعارف کروانا چاہتے ہیں۔تاکہ لوگ بہتر معیار کم قیمت میں حاصل کرسکیں۔‘
اس حالیہ ویڈیو میں سب سے زیادہ توجہ نمرہ کے روپ نے حاصل کی، جو مکمل حجاب اور نقاب میں نظر آئیں۔
مداحوں نے نمرہ کے اس انداز کو بے حد سراہا اور ان کی خوب تعریف کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جہاں لوگ شہرت ملنے کے بعد جدیدیت کی طرف مائل ہو جاتے ہیں، وہیں نمرہ نے سادگی اور پردے کو اپنا ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔
مداحوں نے اسد اور نمرہ کے نئے کاروباری سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
















