دو ہزار بیس ختم ہونے سے پہلے کورونا ویکسین بنالیں گے،امریکی صدر
فائل فوٹوواشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020ختم ہونےسے پہلے کورونا ویکسین بنا لیں گے ۔
امریکانے ایک بار پھر چین پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ ووہان کی لیبارٹری سےکوروناوائرس نکلنےکے شواہدہیں،چین ہی وائرس کی شدت میں اضافےکاذمہ دار ہے۔
امریکی وزیرِخارجہ مائیک پومپیونےکہا کہ چین کے پاس اس آفت کوروکنے کا موقع تھالیکن اس نےمعلومات چھپانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
ادھر امریکی صدر نےدعوی کیاکہ 2020کے اختتام سےقبل امریکا کورونا ویکسین تیار کرلےگا،اگر کوئی ملک امریکا سے پہلے ویکسین بنا لے تو خوشی ہوگی۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نےستمبرتک کالجزاوریونیورسٹیزکھولنےکاعندیہ دے دیا۔
امریکی ایئرلائنزنے بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظرنئےقوانین متعارف کروادئیے،مسافروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قراردےدیا۔
امریکا میں 11لاکھ 88ہزار120سے زائد افراد وائرس سےمتاثر ہیں ،اموات بھی 68ہزار590سے زائد ہوگئیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔