Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'فواد چوہدری اپنی محرومیوں کا نشانہ دین کو نہ بنائیں'

شائع 23 مئ 2020 07:31pm

مفتی منیب الرحمان وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت سے روکیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اپنی محرومیوں کا نشانہ دین کو نہ بنائیں۔فواد چوہدری اپنی وزارت تک خود کو محدود رکھیں۔ہم شریعت کے پابند ہیں، فیصلہ شریعت کے مطابق کیا۔

انہوں نے کہافواد چوہدری قوم کو بتائیں کتنی نمازیں پڑھی،کتنےروزےرکھے۔فواد چوہدری اپنی وزارت تک خود کو محدود رکھیں۔