پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 19ہزار 536 ہوگئی

اپ ڈیٹ 11 جون 2020 11:09am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد1لاکھ 19ہزار 536ہوگئی جبکہ2356افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 5ہزار834نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 19ہزار536ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 11جون بروزجمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2320نئے مریض سامنے آئےجبکہ39ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 2003،اسلام آباد میں273اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 44کیسزرپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس  نے پنجاب میں 34 اور اسلام آباد میں 5مریضوں مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد45ہزار463ہوگئی  جبکہ سندھ میں43ہزار790افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں15ہزار206،بلوچستان میں7ہزار335،اسلام آباد میں6ہزار236، گلگت بلتستان میں1018اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے488کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید101 مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد2356ہوگئی۔

کورونا  سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں841افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 738،خیبرپختونخوا میں 619،بلوچستان میں73،اسلام آباد میں62 اور گلگت بلتستان  میں14 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 9ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 78ہزار789 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے بیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے  2083افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار391ہوچکی ہے۔

مختلف اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 25 ہزار 730 بیڈ مختص ہیں، 5ہزار 433 بیڈز کے ساتھ آکسیجن اور کورونا بیڈز کے ساتھ 1400 وینٹی لیٹرز کی سہولت موجود ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران26ہزار573کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5ہزار834افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

 ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 7لاکھ80ہزار825افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔